ابنا: اس مبارک موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اسلامی ممالک کے سربراہوں اور اسلامی تعاون تنظیم کے سکرٹری جنرل کو اپنے الگ الگ پیغامات میں اس مبارک مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے –اسلامی جمہوریہ ایران میں رؤیت ہلال کے لئے بنائی گئی 150 ٹیموں نے گزشتہ رات آج کے دن کو رمضان المبارک کا پہلا دن اعلان کیا -پاکستان میں بھی رؤیت ہلال کمیٹی نے گزشتہ رات اعلان کیا کہ آج پاکستان میں رمضان المبارک کاپہلا دن ہوگا – پاکستان کے صدر آصف علی زرداري نے پاکستاني عوام کورمضان کي مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ ہم اللہ تعالي کا شکر ادا کرتے ہيں کہ اس نے رمضان کي برکتوں اور رحمتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع عطا کيا ،آئيے عہد کريں انتہا پسندي،دہشت گردي اور فرقہ واريت کے خاتمے کے ليے کوششيں کريں گے-ادھر ہندوستان میں پہلے پہل رؤیت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دی تھی تاہم بعض ریاستوں میں چاند دیکھے جانے کی اطلاع کے بعد اعلان کیا گیا کہ آج 21 جولائی کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہے –واضح رہے بعض اسلامی ممالک میں رمضان کا پہلا روزہ جمعہ کو رکھا گیا تھا -
.......
/169